پاکستان نے غزہ کے متاثرین کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے جو کہ لاہور سے مصر کے ذریعے غزہ بھیجا جائے گا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم کی ہدایت پر پاکستان نے غزہ کے متاثرین کے لیے 100 ٹن امدادی سامان روانہ کر دیا ہے۔ این ڈی ایم اے کے ترجمان نے بتایا کہ امدادی سامان میں خیمے، کھانے کا ضروری سامان اور دیگر اشیاء شامل ہیں۔
امدادی سامان کی کھیپ لاہور ائیر پورٹ سے مصر روانہ کی گئی ہے، جہاں سے یہ سامان غزہ بھیجا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز رانا مبشر اقبال بھی اس موقع پر موجود تھے۔
این ڈی ایم اے کے مطابق غزہ کے لیے روانہ کی جانے والی یہ 25ویں امدادی کھیپ ہے۔ پاکستان اب تک غزہ کے لیے مجموعی طور پر 2,427 ٹن امدادی سامان روانہ کر چکا ہے۔














