بھارت میں علیحدگی پسند تحریکوں نے مودی کو چیلنج کیا

بھارت کی زیرِ قبضہ ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں نے زور پکڑ لیا، ناگالینڈ اور دیگر علاقوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نئی دہلی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کی زیرِ قبضہ ریاستوں میں علیحدگی پسند تحریکوں نے زور پکڑ لیا ہے، جہاں ناگالینڈ، منی پور، آسام اور دیگر علاقوں میں آزادی کی تحریکیں شدت اختیار کر رہی ہیں۔

ناگالینڈ کی آزادی تحریک کے سربراہ تھونگالینگ میووہ نے بھارتی فوج کے مظالم پر سخت ردعمل دیتے ہوئے جدوجہد جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔

انہوں نے بھارتی وزیرِاعظم نریندر مودی کو متنبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر تم ہم سے کھیلنا چاہتے ہو، تو جو بھی ہو جائے ہم اپنے مؤقف پر ڈٹے رہیں گے اور کبھی بھارت کے آگے سرِ تسلیم خم نہیں کریں گے۔

بھارت مقبوضہ کشمیر، منی پور، جونا گڑھ، ناگالینڈ جیسی کئی ریاستوں پر غیر قانونی طور پر قابض ہے، جہاں مودی کی حکومت کے زیرِ قبضہ ناگالینڈ جیسی شمال مشرقی ریاستیں دہائیوں سے آزادی کا مطالبہ کر رہی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں