ایرانی وزیر خارجہ نے اسرائیل پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مغربی ایشیا میں کوئی ملک اسرائیل سے محفوظ نہیں۔
تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا ہے کہ مغربی ایشیا میں اسرائیل سے کوئی ملک محفوظ نہیں۔ انہوں نے عالمی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ واشنگٹن کی پیدا کردہ صورتحال میں مضبوط ہونا ہی واحد راستہ ہے۔
عباس عراقچی نے اسرائیل پر قتل عام، نسل کشی اور نسلی صفائی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے ایرانی جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانا ایٹمی عدم پھیلاؤ کے نظام پر حملہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایران نے اپنے دفاع کے جائز حق کا استعمال کیا تو دشمن کو شکست کا سامنا کرنا پڑا۔
ایرانی وزیر خارجہ نے کہا کہ اسرائیل اور امریکہ 12 دن کی جنگ میں اپنے مقاصد حاصل نہیں کر سکے اور ان کا کہنا تھا کہ ایران کے جوہری مسئلے کا کوئی فوجی حل نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سفارتکاری کا پہلا قدم سمجھنا ہے کہ بات چیت دباؤ سے مختلف ہوتی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ عالمی فوجی بجٹ میں اضافہ مزید جنگ اور کشیدگی پیدا کرے گا، اور اسرائیل کو امریکہ کا ایجنٹ اور ہتھیار قرار دیتے ہوئے اسلحہ کی دوڑ پر تنقید کی۔














