وزیراعظم شہباز شریف نے ڈیوس میں کہا کہ پاکستان مشکلات سے نکل کر اقتصادی استحکام کی جانب بڑھ رہا ہے اور شرح سود میں نمایاں کمی ہوئی ہے۔
ڈیوس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان پویلین میں بریک فاسٹ کے دوران خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان مشکلات سے نکل کر اقتصادی استحکام کی طرف بڑھ رہا ہے۔ شرح سود 22.5 فیصد سے کم ہو کر 10.5 فیصد ہوگئی ہے، اور سماجی اشاریے بہتر بنانے کے لیے کوششیں جاری ہیں۔
شہباز شریف نے بتایا کہ پاکستان کو برآمدات پر مبنی ترقی کی راہ اپنانا ہوگی اور بنیادی ڈھانچہ جاتی اصلاحات کی گئی ہیں۔ ریونیو کلیکشن سسٹم کو مکمل ڈیجیٹل کر دیا گیا ہے اور زرعی برآمدات میں حوصلہ افزا اضافہ ہوا ہے۔ معدنیات کے شعبے میں سرمایہ کاری کی جا رہی ہے اور قدرتی وسائل کے بدولت گلگت بلتستان، آزاد کشمیر، کے پی اور بلوچستان میں ترقی کے مواقع کھلے ہیں۔ آئی ٹی برآمدات میں بھی ترقی دیکھی گئی ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ٹی برآمدات بڑھانے اور نوجوانوں کو ہنرمند بنانے کے لیے پروگرام شروع کیے گئے ہیں۔ نیوٹیک نوجوانوں کو عالمی معیار کے سرٹیفکیٹ کے ساتھ تربیت فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ خلیجی ممالک اور دنیا کے دیگر حصوں میں ملازمت کے لیے تیار ہوں۔ پی آئی اے کی نجکاری مکمل شفافیت کے ساتھ کی گئی ہے، اور نجکاری کے عمل میں شفافیت کو یقینی بنایا جا رہا ہے۔















