نیتن یاہو نے فلسطینی ریاست کی مخالفت کرتے ہوئے غزہ کو غیر مسلح کرنے اور حماس کو ختم کرنے کا عزم ظاہر کیا۔
تل ابیب: (رائیٹ ناوٴ نیوز) اسرائیلی وزیرِاعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ وہ فلسطینی ریاست کے قیام کے سخت مخالف ہیں اور ان کا مؤقف کبھی نہیں بدلے گا۔ انہوں نے اعلان کیا کہ غزہ کو غیر مسلح کیا جائے گا اور حماس کو ختم کیا جائے گا۔
اسرائیلی وزیرِ دفاع اسرائیل کاتز اور وزیرِ خارجہ گدعون سار نے بھی فلسطینی ریاست کی مخالفت میں بیانات دیے ہیں۔
پیر کو اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اہم اجلاس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر ووٹنگ ہوگی۔
اس منصوبے کے تحت غزہ میں عبوری انتظامیہ اور عارضی بین الاقوامی سیکیورٹی فورس قائم کی جائے گی، لیکن اسرائیل نے فلسطینی ریاست کے قیام کی مخالفت کی ہے۔















