پاکستان زراعت، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت میں چینی مہارت سےفائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس میں چین کی مہارت سے زرعی معیشت کو بدلنے کا عزم ظاہر کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان زراعت، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت میں چینی مہارت سےفائدہ اٹھا سکتا ہے۔ وزیراعظم پاکستان

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے پاک چین ایگری انویسٹمنٹ کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان چین کے تجربات اور مہارت سے فائدہ اٹھا کر اپنی معیشت کو تیزی سے ترقی دے سکتا ہے۔ انہوں نے زراعت، آئی ٹی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں چین کی ترقی کو مثال قرار دیتے ہوئے بیان کیا کہ پاکستان کی معیشت استحکام کے بعد پائیدار ترقی کی جانب بڑھ رہی ہے اور سی پیک 2.0 کو حقیقت اور کامیابی میں ڈھالنے کا عزم ظاہر کیا۔

کانفرنس میں پاکستان کے مختلف وزراء، چین کے سفیر جیانگ ژائی ڈونگ، اور دیگر اعلیٰ حکام بھی شریک تھے۔ وزیراعظم نے زراعت کو معیشت کی ریڑھ کی ہڈی قرار دیا اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال پر زور دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ایک ہزار پاکستانی زرعی گریجویٹس چین کی یونیورسٹیوں سے تربیت حاصل کر کے مقامی کسانوں کی مدد کر سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان اور چین کے دوستانہ تعلقات برسوں پر محیط ہیں اور اس سال دونوں ممالک اپنے سفارتی تعلقات کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ انہوں نے چینی سفیر کی تقریر کو سراہا اور دونوں ممالک کے درمیان زرعی تعاون کو مزید بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں