شرجیل میمن نے تاجروں کے ریسکیو تاخیر کے الزامات کو غلط قرار دیا، وسائل کی کمی نہیں ہے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل میمن نے کہا ہے کہ جان بوجھ کر لوگوں کو ریسکیو نہ کرنے کے الزامات درست نہیں ہیں۔ انہوں نے تاجروں کے الزامات کو بھی مسترد کر دیا۔
شرجیل میمن نے ایک ٹی وی پروگرام میں کہا کہ گل پلازہ اگرچہ پرانی عمارت تھی مگر مخدوش نہیں تھی۔ کراچی میں 80 سے 90 فیصد عمارتیں پرانی ہیں اور 95 فیصد پرانی عمارتوں میں فائر ایگزٹ کا نظام نہیں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ وسائل کی کوئی کمی نہیں ہے۔
سعید غنی کا کہنا تھا کہ پلازہ کے اندر اب بھی لوگ موجود ہیں اور آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ انہوں نے شہریوں سے اداروں کے اہلکاروں کے ساتھ تعاون کرنے کی گزارش کی۔














