سہیل آفریدی کی نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن اور معاوضوں کی ادائیگی ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سہیل آفریدی کی نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی فوری رجسٹریشن کی ہدایت

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا سہیل آفریدی نے ضلع کرم کے قومی مشران اور عمائدین کے جرگے میں نقل مکانی کرنے والے خاندانوں کی رجسٹریشن ایک ہفتے میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے۔ رجسٹرڈ خاندانوں کو معاوضوں کی ادائیگی بھی ایک ہفتے میں یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں۔

سہیل آفریدی نے کہا ہے کہ بے گھر افراد کے مسائل کے حل کے لیے جلد ضلع کرم کا دورہ کریں گے۔ دکانوں کے معاوضوں کی ادائیگی بھی جلد فراہم کی جائے گی تاکہ متاثرین کو جلد از جلد ریلیف مل سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں