عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز

عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے، وزیر اعلیٰ سہیل آفریدی نے عوام کو متحرک کرنے کا اعادہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز

ہری پور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے اعلان کیا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر خیبر پختونخوا میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم عوام کے ساتھ کھڑے ہیں اور کسی بھی آپریشن کی حمایت نہیں کریں گے۔

سہیل آفریدی نے ہری پور میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہری پور کی عوام عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے مینڈیٹ پر ڈاکہ نہیں ڈالنے دیں گے۔ انہوں نے عوام کو مزید متحرک کرنے کے لیے اسٹریٹ موومنٹ کی تیاری مکمل کرنے کی ہدایت کی۔

ریلی کے بعد وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا ہری پور سے ایبٹ آباد مانسہرہ روانہ ہوئے جہاں جی ٹی روڈ پر کارکنان نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ پارٹی کے دیگر قائدین بھی ان کے ہمراہ تھے۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ ہری پور سے مانسہرہ تک اسٹریٹ موومنٹ جاری ہے اور ہم اپنے منڈیٹ کی حفاظت کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارا مقصد عوام کی آزادی اور حقوق کا تحفظ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں