پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات کیے گئے ہیں۔ وزیر اطلاعات

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے پی ٹی وی میں اینکرز کی تعیناتی کو میرٹ پر مبنی قرار دیا ہے اور پی ٹی وی اسپورٹس کی کامیابی کی تصدیق کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی وی اینکرز کی تعیناتی میں میرٹ کی مکمل پاسداری، وزیر اطلاعات

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز)

وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ پی ٹی وی میں تمام اینکرز میرٹ پر تعینات کیے گئے ہیں اور کسی بھی تقرری میں سفارش کا عمل دخل نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ پی ٹی وی اسپورٹس چینل بہتر انداز میں چل رہا ہے۔

قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کی ذیلی کمیٹی کے اجلاس میں وزیر اطلاعات نے شرکت کی جہاں پی ٹی وی کی مالی و انتظامی صورتحال پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

انہوں نے بتایا کہ پی ٹی وی کے تمام ملازمین کو تنخواہیں اور پنشن کے واجبات ادا کیے جا چکے ہیں اور ادارے پر کسی قسم کی واجب الادا رقم نہیں ہے۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ اینکرز کی بھرتی میں زیرو ٹالرینس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور اس وقت اسکرین پر موجود تمام اینکرز کی تقرری میرٹ پر ہوئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عالیہ رشید کو پی ٹی وی اسپورٹس کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے اور اسپورٹس چینل کامیابی سے چل رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں