ایران میں خشک سالی، تہران شہر خالی کئے جانے کا امکان

ایران میں خشک سالی کی شدت نے تہران میں پانی کی قلت کو بڑھا دیا ہے، ایرانی صدر نے دسمبر تک بارش نہ ہونے پر شہریوں کو نقل مکانی کی تنبیہ کی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

تہران: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایران کو بدترین خشک سالی کا سامنا ہے جس کے باعث دارالحکومت تہران میں پانی کی قلت شدت اختیار کر گئی ہے۔ ایرانی صدر مسعود پیزشکیان نے خبردار کیا ہے کہ اگر دسمبر تک بارشیں نہ ہوئیں تو تہران کی ایک کروڑ سے زائد آبادی کو شہر سے نقل مکانی کرنا پڑ سکتی ہے۔

ایرانی خواتین نے تہران میں امام زادہ صالح کے مزار پر بارش کے لیے دعائیں کی ہیں۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ خشک سالی جاری رہنے کی صورت میں حکومت کو پانی کی فراہمی کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

صدر نے کہا کہ اگر راشن کا انتظام بھی کر لیا جائے، تب بھی بغیر بارش کے پانی دستیاب نہیں ہوگا، جس کے باعث شہریوں کو تہران چھوڑنا پڑ سکتا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ ایران میں پانی کا بحران صرف کم بارشوں کی وجہ سے نہیں بلکہ دہائیوں کی بدانتظامی، ڈیموں کی زیادتی، غیر قانونی کنوؤں کی کھدائی اور غیر موثر زرعی طریقوں کا نتیجہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں