امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزے معطل کر دیے

امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے لیے امیگرنٹ ویزے غیر معینہ مدت تک روک دیے، فیصلے کا اطلاق 21 جنوری سے ہوگا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے امیگرنٹ ویزے معطل کر دیے

واشنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے پاکستان سمیت 75 ممالک کے شہریوں کے لیے امیگرنٹ ویزا پراسیسنگ غیر معینہ مدت تک روک دی ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے اعلان کردہ اس پابندی کا نفاذ 21 جنوری سے ہوگا۔

محکمہ خارجہ نے قونصلر افسران کو ہدایت کی ہے کہ وہ ان ویزا درخواستوں کو مسترد کریں جن کے بارے میں شبہ ہو کہ درخواست گزار امریکا میں سرکاری فلاحی سہولتوں پر انحصار کر سکتا ہے۔

یہ فیصلہ درخواست گزار کی عمر، صحت، مالی حالت، انگریزی زبان پر عبور، سابقہ سرکاری امداد اور ممکنہ طویل مدتی طبی اخراجات جیسے عوامل کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ اس دوران صرف محدود اور غیر معمولی کیسز میں استثنا ممکن ہوگا۔

متاثرہ ممالک میں پاکستان کے علاوہ افغانستان، ایران، روس، عراق، مصر، نائجیریا، تھائی لینڈ، برازیل، صومالیہ، شام اور یمن شامل ہیں۔ حکام نے اس اقدام کو ویزا اسکریننگ اور ویٹنگ کے نظام کے ازسرِنو جائزے کے لیے اہم قرار دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں