کراچی میں 61,850 سے زائد ای چالان جاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی

کراچی میں 61,850 سے زائد ای چالان جاری، ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کراچی میں ای چالان سے متعلق اعداد و شمار کے مطابق اب تک 61,850 سے زائد چالان جاری کیے گئے ہیں۔

اعلیٰ حکام کو ارسال کردہ اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ 589 سرکاری گاڑیوں، سندھ پولیس کی 118 موبائلز اور گاڑیوں، اور 964 ہیوی گاڑیوں کا ای چالان کیا گیا ہے۔

مزید برآں، بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں کو 11,000 اور سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر 41,431 چالان جاری ہوئے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق سگنل توڑنے پر 2,200، دوران ڈرائیونگ موبائل فون استعمال کرنے پر 1,447، اور سیاہ شیشوں کے استعمال پر 795 چالان جاری کیے گئے ہیں۔

ٹریفک پولیس کے ترجمان کا کہنا ہے کہ شہری تمام غیر مصدقہ ادائیگی کے طریقہ کار کو فوراً مسترد کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں