عوام ڈی چوک جانے کےلیے تیار، صرف کپتان کی کال کاانتظار ہے۔سہیل آفریدی

جو لوگ سمجھ رہے تھے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی، وہ آج دیکھ لیں۔ کراچی کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہو سکتا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا کا کراچی میں عوامی جلسے سے خطاب

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمد سہیل آفریدی نے کراچی کے مزارِ قائد چوک پر عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ پنجاب اور سندھ میں ان کے ساتھ اچھا سلوک نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ان کا اگلا پڑاؤ خیبر پختونخوا ہوگا۔

آفریدی نے کہا کہ وہ اسٹریٹ موومنٹ کے ذریعے عمران خان کا پیغام پورے ملک میں پہنچائیں گے۔ ساتھ ہی انہوں نے کراچی کے عوام کا شکریہ ادا کیا کہ انہوں نے جلسے میں شرکت کر کے ثابت کیا کہ قوم عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ جو لوگ سمجھ رہے تھے کہ عمران خان کی سیاست ختم ہو جائے گی، وہ آج دیکھ لیں۔ کراچی کے عوام نے ثابت کیا ہے کہ بغیر سہولیات کے بھی جلسہ ہو سکتا ہے۔ سندھ حکومت نے رکاوٹیں ڈالیں، مگر عوام نے تمام رکاوٹیں ہٹا کر جلسہ کامیاب بنایا۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ سندھ حکومت نے سندھی ٹوپی اور اجرک کی بے حرمتی کی ہے، جسے عوام کبھی معاف نہیں کریں گے۔ آفریدی نے مزید کہا کہ عوام ڈی چوک جانے کے لیے تیار ہے، صرف عمران خان کی کال کا انتظار ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں