غزہ میں بارش سے پناہ گزینوں کے خیمے زیر آب، مشکلات میں اضافہ

غزہ پٹی میں پہلی بارش سے پناہ گزینوں کے خیمے زیر آب آ گئے، مشکلات میں اضافہ۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ پٹی میں موسم سرما کی پہلی بارش نے فلسطینی پناہ گزینوں کی مشکلات میں اضافہ کر دیا۔ پناہ گزینوں کے خیمے زیر آب آ گئے اور بچا کھچا سامان بھی پانی کی نذر ہو گیا۔

فلسطینی رات گئے عارضی پناہ گاہوں میں سو رہے تھے جب اچانک تیز بارش شروع ہوئی، جس کے باعث خیموں میں پانی جمع ہو گیا۔ رضائیاں، کمبل اور دیگر سامان بھی پانی کی نذر ہو گیا۔

ایک خاتون نے بتایا کہ ان کے بیٹے نے یہ خیمے بنائے تھے مگر وہ شہید ہو چکے ہیں اور اب یہ خیمے بھی تباہ ہو چکے ہیں۔ انہوں نے سوال کیا کہ اب میں کہاں جاؤں؟

بارش کے بعد درپیش مشکلات سے دوچار فلسطینی خواتین اپنے جذبات پر قابو نہ رکھ سکیں اور شدت غم سے رونے لگیں۔

موسم سرما کی پہلی بارش کے بعد سردی کی شدت میں اضافہ ہو گیا ہے، اور زیادہ تر فلسطینی کھلے آسمان تلے زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ امدادی اداروں نے خبردار کیا ہے کہ بارش کے بعد پانی جمع ہونے سے بیماریوں کا خطرہ بڑھ سکتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں