پی ٹی آئی رہنماؤں نے ڈی جی آئی ایس پی آر کے الزامات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں نے وفاقی دارالحکومت میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر کی پریس کانفرنس پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر نے کہا کہ دہشتگردی کے خلاف نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد ضروری ہے۔
بیرسٹر گوہر نے کہا کہ خیبرپختونخوا کی حکومت اور پی ٹی آئی دہشتگردی کے خلاف متفق ہیں اور یہ کہنا کہ پی ٹی آئی کو نشانہ نہیں بنایا جاتا، غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی ہمیشہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں آگے رہی ہے۔
پی ٹی آئی رہنما سلمان اکرم راجا نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی کے بارے میں یہ کہنا کہ وہ دہشتگردوں کے ہمدرد ہیں، غلط ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی دہشتگردی کی حمایت نہیں کرتی۔
اسد قیصر نے کہا کہ ہمیں مضبوط ادارے اور فوج چاہیے مگر آئینی حدود میں رہتے ہوئے کام ہو۔ انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے عوام دہشتگردی اور آپریشنز سے متاثر ہیں۔














