روسی عہدیدار پر یوکرینی حملے کی کوشش ناکام

روس کا دعویٰ، یوکرین نے ماسکو کے عہدیدار پر حملے کی کوشش کی، منصوبہ ناکام۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

ماسکو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) روس کی سکیورٹی سروس نے دعویٰ کیا ہے کہ یوکرین نے ایک اعلیٰ روسی حکومتی عہدیدار کو قتل کرنے کی کوشش کی تھی، تاہم یہ منصوبہ ناکام بنا دیا گیا۔ ایف ایس بی کے مطابق یوکرینی ایجنٹس اس وقت حملے کی منصوبہ بندی کر رہے تھے جب مذکورہ روسی اہلکار ماسکو کے قریب اپنے رشتے داروں کی قبروں پر حاضری دے رہا تھا۔

ایف ایس بی نے مزید کہا کہ یوکرین روس کے اندر مزید حملوں کی تیاری کر رہا ہے، تاہم یوکرین کی سکیورٹی سروس نے ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہا کہ روس جھوٹی خبریں گھڑ رہا ہے۔ یہ دعویٰ اس     وقت آیا، جب کیف دوبارہ روسی فضائی حملوں کی زد میں ہے۔

یوکرینی حکام کے مطابق تازہ حملوں میں کم از کم چار افراد ہلاک اور 27 زخمی ہوئے، جن میں دو بچے اور ایک حاملہ خاتون شامل ہیں۔ شہر کے مختلف علاقوں میں 15 سے زائد عمارتیں اور ایک طبی مرکز   بھی متاثر ہوا۔

دوسری جانب یوکرین کے ڈرون حملے نے روس کے بندرگاہی شہر نووروسیئسک میں ایک آئل ڈپو کو نقصان پہنچایا،  ، جس کے نتیجے مین  چار افراد زخمی ہوئے۔ روس اور یوکرین کی جنگ کے دوران ٹارگٹ کلنگز اور اغوا  کارروائیوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔

مانیٹرنگ گروپ اے سی ایل ای ڈی کے مطابق 2025 کے پہلے تین کوارٹرز میں روس کے اندر ہونے والی ٹارگٹ کلنگز پچھلے تین سال کے اعداد سے زیادہ رہی ہیں۔ گزشتہ مہینوں میں کئی روسی افسران کار بم دھماکوں اور خفیہ کارروائیوں میں مارے گئے، جن کی ذمہ داری یوکرین نے قبول کی۔

دیگر متعلقہ خبریں