عمران خان کی ریاست ٹکراؤ پالیسی سے پارٹی اور خیبرپختونخوا حکومت کو نقصان پہنچ سکتا ہے۔رانا ثناءاللہ

رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا کہ عمران خان کی ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت کو نقصان پہنچا سکتی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران خان کی مخالفت سے پی ٹی آئی اور خیبرپختونخوا حکومت کو خطرہ: رانا ثناء

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر اعظم کے مشیر سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے خبردار کیا ہے کہ اگر عمران خان ریاست سے ٹکراؤ کی پالیسی جاری رکھتے ہیں تو اس کا نقصان ان کی پارٹی اور خیبرپختونخوا حکومت کو پہنچ سکتا ہے۔

رانا ثناء اللہ نے بیان دیا کہ وزیر اعظم نے پی ٹی آئی کو مذاکرات کی دعوت اسٹیبلشمنٹ اور اپنے لیڈر سے مشاورت کے بعد دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ماضی میں کبھی مذاکرات کے لیے تیار نہیں ہوئے۔

دوسری جانب، وزیر دفاع خواجہ آصف نے پارلیمنٹ کے باہر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذاکرات کی باتیں صرف اخباری بیانات تک محدود ہیں اور کوئی سنجیدہ پیش رفت نہیں ہوئی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ حکومت کو محمود خان اچکزئی یا کسی بھی فرد پر اعتراض نہیں، اپوزیشن کی نامزدگی کو تسلیم کیا جائے گا۔

خواجہ آصف نے یہ بھی کہا کہ قومی اسمبلی فلور پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان کشیدگی نظر آتی ہے، لیکن میٹنگز میں ایسا نہیں ہوتا۔

دیگر متعلقہ خبریں