وزیراعظم نے اقتصادی گورننس کے لیے کمیٹی تشکیل دی

آئی ایم ایف کی نشاندہی پر وزیراعظم نے اقتصادی گورننس کی بہتری کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے، جس کی سربراہی وزیر خزانہ کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
وزیراعظم نے اقتصادی گورننس کے لیے کمیٹی تشکیل دی

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) آئی ایم ایف کی جانب سے گورننس کی خامیوں کی نشاندہی کے بعد وزیراعظم نے اقتصادی گورننس سسٹمز کی بہتری کے لئے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ وفاقی وزیر خزانہ کو 15 رکنی کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا گیا ہے، جو سہ ماہی بنیادوں پر اپنی رپورٹ وزیراعظم کو پیش کرے گی۔

کمیٹی کے ارکان میں سیکرٹری خزانہ، سیکرٹری قانون، اور دیگر اہم حکومتی افسران شامل ہیں۔ وفاقی وزارت خزانہ کمیٹی کے لئے سیکرٹریل سپورٹ فراہم کرے گی۔

واضح رہے کہ گورننس اینڈ کرپشن ڈائیگناسٹک اسسمنٹ رپورٹ نومبر 2025 میں آئی ایم ایف نے جاری کی تھی، جس میں کہا گیا تھا کہ گورننس میں بہتری سے پاکستان کی معیشت میں نمایاں اضافہ ممکن ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں