پی ٹی اے نے درآمدی موبائل فونز پر ٹیکس کم کرنے کی سفارش کی ہے تاکہ قیمتوں میں کمی ہو اور عوام کو ریلیف ملے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے بیرونِ ملک سے درآمد کیے جانے والے موبائل فونز پر بھاری ٹیکسوں میں کمی کی سفارش کی ہے، جس سے 2026 میں موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی کی امید پیدا ہو گئی ہے۔
پی ٹی اے حکام کا کہنا ہے کہ موجودہ ٹیکس پالیسی کے باعث عوام کی بڑی تعداد جدید اسمارٹ فونز سے محروم ہے، اور اس پر عوامی تشویش میں اضافہ ہو رہا ہے۔
اتھارٹی نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ موبائل فونز اب بنیادی ضرورت بن چکے ہیں، اور بھاری ڈیوٹیز نے عام صارف کے لیے رسائی مشکل بنا دی ہے۔
پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ باہر سے آنے والے پاکستانیوں کو بھی فون لانے میں مشکل ہوتی ہے، اور زیادہ ٹیکسوں کے باعث ایئرپورٹس پر رجسٹریشن مہنگی ہو گئی ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ ٹیکسوں میں کمی سے نہ صرف ریلیف ملے گا بلکہ قانونی درآمد بھی بڑھے گی، اور مارکیٹ میں مقابلہ بڑھنے سے اسمگلنگ کم ہوگی۔














