کراچی میں رواں سال ٹریفک حادثات میں 755 افراد جاں بحق، 10 ہزار 800 سے زائد زخمی ہوئے۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز)
شہر قائد میں رواں سال کے دوران مختلف علاقوں میں ٹریفک حادثات میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 755 تک پہنچ گئی ہے، جن میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں، جبکہ 10 ہزار 800 سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق، ان حادثات میں 589 مرد، 73 خواتین، 71 بچے اور 22 بچیاں اپنی جان سے ہاتھ دھو بیٹھیں۔
رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ شہر میں ٹریفک حادثات کے دوران 10 ہزار 856 افراد زخمی ہوئے، جن میں 8 ہزار 487 مرد، ایک ہزار 703 خواتین، 509 بچے اور 157 بچیاں شامل ہیں۔
چھیپا فاؤنڈیشن کے مطابق، شہر میں 317 روز میں ہیوی گاڑیوں سے ہونے والے حادثات میں 227 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں سب سے زیادہ حادثات ٹریلر، واٹر ٹینکر، ڈمپر، بس اور مزدا کی ٹکر سے ہوئے۔














