بھارتی اقلیتی تشدد عالمی امن کے لیے خطرہ: وزیر دفاع

وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں پر تشدد عالمی امن کے لیے خطرہ ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی اقلیتی تشدد عالمی امن کے لیے خطرہ: وزیر دفاع

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بھارت میں اقلیتوں کے خلاف بڑھتا ہوا تشدد نہ صرف خطے بلکہ عالمی امن کی کوششوں کے لیے بھی سنگین خطرہ ہے۔ ان کے مطابق، بھارت میں اقلیتی تشدد کو ریاستی پالیسی کا درجہ دیا جا رہا ہے۔

وزیر دفاع کے مطابق، مودی حکومت کے دور میں مسلمانوں، سکھوں اور عیسائی برادری کو منظم انداز میں نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مودی کی گجرات حکومت کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اس دور میں مسلمانوں کا قتل عام کیا گیا اور ہزاروں گھروں کو نذرِ آتش کیا گیا۔

خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ بھارت میں سکھوں اور عیسائیوں کے ساتھ بھی بدترین سلوک روا رکھا جا رہا ہے، خصوصاً کرسمس کے موقع پر عیسائیوں کی عبادت گاہوں پر حملے کرتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت ڈیڑھ ارب آبادی کے باوجود اقلیتوں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام ہے، اور ہندتوا سوچ خطے کے امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ عالمی برادری، خاص طور پر امریکا، بھارت میں اقلیتی تشدد پر ردعمل دے گی۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ پاکستان اور بنگلہ دیش میں اقلیتیں ہمیشہ سے محفوظ رہی ہیں اور پاکستان میں اقلیتوں کو برابری کی بنیاد پر مکمل تحفظ فراہم کیا جاتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں