پنجاب میں سیلز ریکارڈ خردبرد پر کارروائی، متعدد فوڈ چینز سیل

پنجاب ریونیو اتھارٹی نے سیلز ریکارڈ خردبرد پر کارروائی کی اور متعدد فوڈ چینز کو سیل کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پنجاب میں سیلز ریکارڈ خردبرد پر کارروائی، متعدد فوڈ چینز سیل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پنجاب ریونیو اتھارٹی کی انفورسمنٹ ٹیموں نے رات گئے تک پورے صوبہ میں سیلز ریکارڈ کی چھان بین کی اور خرد برد کرنے والی متعدد فوڈ چینز اور مقامات کو سیل کر دیا۔

ترجمان کے مطابق 9 ریسٹورنٹس اور فوڈ پوائنٹس کے سیلز ریکارڈ ضبط کر لیے گئے ہیں۔ سیلز ریکارڈ چھپانے اور انفورسمنٹ ٹیموں سے مزاحمت کرنے پر مقدمات درج کیے جائیں گے جبکہ نوٹسز کے باوجود سرکاری خزانے میں ٹیکسز جمع نہ کروانے پر بھی کارروائیاں کی گئیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ عوام کے ادا کردہ ٹیکسز حکومت کی امانت ہیں اور ان کی بروقت اور شفاف ادائیگی یقینی بنائی جا رہی ہے۔ ادارے نے صارفین سے درخواست کی ہے کہ بل ادائیگی کے بعد ای بل ضرور حاصل کریں۔

دیگر متعلقہ خبریں