لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی، شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں فضائی آلودگی خطرناک سطح پر پہنچ گئی ہے۔ عالمی ماحولیاتی ویب سائٹ کے مطابق لاہور آلودہ ترین شہروں میں چھٹے نمبر پر ہے اور سموگ کی اوسط شرح 433 تک پہنچ چکی ہے۔
اعدادوشمار کے مطابق، علامہ اقبال ٹاؤن کا ایئر کوالٹی انڈیکس 667، گورنمنٹ کالج لاہور کے اطراف 649، ساندہ روڈ 663، مراتب علی روڈ 605، پنجاب یونیورسٹی کے اطراف 554، ماڈل ٹاؤن 503، شالیمار 498 اور کینٹ کے علاقے کا ایئر کوالٹی انڈیکس 445 ریکارڈ کیا گیا ہے۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق یہ اعداد و شمار خطرناک زون میں شمار ہوتے ہیں جو شہری صحت کے لیے نہایت مضر ہیں۔ طبی ماہرین نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ غیر ضروری سفر سے گریز کریں، ماسک کا استعمال کریں اور صبح کے وقت کھلی فضا میں سرگرمیوں سے پرہیز کریں۔
موسمیاتی رپورٹ کے مطابق آج لاہور کا زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 26 اور کم سے کم 12 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا کی رفتار 3 کلومیٹر فی گھنٹہ اور نمی کا تناسب 80 فیصد رہا۔















