کراچی میں کھلے مین ہولز سے ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

کراچی میں کھلے مین ہولز اور نالوں میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 27 ہوگئی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی میں کھلے مین ہولز سے ہلاکتوں کی تعداد 27 تک پہنچ گئی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پیر کو کراچی میں ایک اور افسوسناک واقعہ پیش آیا جب ایک بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ اس واقعے کے بعد رواں برس کھلے مین ہولز اور نالے میں گر کر جاں بحق ہونے والوں کی مجموعی تعداد 27 ہوگئی ہے۔ مرنے والوں میں کمسن بچے، بچیاں اور مرد بھی شامل ہیں۔

گزشتہ روز کورنگی مہران ٹاؤن میں 8 سال کا بچہ دلبر گٹر میں گر کر جاں بحق ہوگیا۔ دلبر گھر کے باہر کھیلتے ہوئے گٹر میں گر گیا تھا، جسے اس کے چاچا نے گٹر سے باہر نکالا۔

اسی ماہ کراچی کے گلشن اقبال میں نیپا چورنگی کے قریب کھلے مین ہول میں گرنے والے 3 سالہ بچے کی لاش 14 گھنٹے بعد نالے سے ملی تھی۔ دونوں بچے اپنے والدین کی اکلوتی اولاد تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں