ڈپٹی کمشنر لاہور نے 6 سے 8 فروری کو بسنت منانے کی اجازت دی ہے، سخت حفاظتی ضوابط کے ساتھ۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ڈپٹی کمشنر لاہور نے بسنت 2026 کے لیے نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے تحت لاہور میں 6، 7 اور 8 فروری کو بسنت منائی جائے گی۔ نوٹیفکیشن میں پتنگ بازی کو سخت حفاظتی اقدامات کے تحت اجازت دی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پتنگ بازی کے سامان کی تیاری، ترسیل اور ذخیرہ کرنے کی اجازت 30 دسمبر سے 8 فروری تک ہوگی، جبکہ پتنگ اور ڈور کی آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دی گئی ہے۔ مینوفیکچررز کی ای بز ایپلی کیشن پر رجسٹریشن 9 دسمبر سے شروع ہوگی۔
پتنگوں اور گڈے کے سائز بھی مقرر کیے گئے ہیں، جبکہ کیمیکل ڈور اور چرخیوں کی فروخت پر پابندی عائد ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ انسانی جانوں کا تحفظ اولین ترجیح ہے اور قانون کی خلاف ورزی پر سخت کارروائی ہوگی۔















