راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر وائرل

ماہین خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر و ویڈیوز وائرل ہو گئیں، لاہور میں بارات کی تقریب میں شوبز شخصیات کی شرکت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
راحت فتح علی خان کی بیٹی کی شادی کی تصاویر وائرل

لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان کے معروف گلوکار راحت فتح علی خان کی بیٹی ماہین خان کی شادی کی تقریب کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہیں۔

لاہور میں منعقدہ بارات کی تقریب میں ماہین خان اور شایان نے رشتہ ازدواج میں منسلک ہو کر اپنی نئی زندگی کا آغاز کیا۔ دلہن ماہین نے روایتی سرخ جوڑا زیب تن کیا جبکہ دولہا شایان سیاہ شیروانی میں ملبوس تھے۔

راحت فتح علی خان اور ان کے بیٹے شاہزمان خان سنہری شیروانی میں تقریب میں شریک ہوئے اور تقریب میں قریبی رشتہ دار، دوست اور شوبز شخصیات نے شرکت کی۔

فواد خان بھی اپنی اہلیہ کے ہمراہ تقریب میں موجود تھے، جنہوں نے راحت فتح علی خان کے ساتھ خوشی کا اظہار کیا۔ سوشل میڈیا صارفین نے جوڑے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں