نیوزی لینڈ کے آل راؤنڈر ڈاوگ بریسویل نے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا، انہوں نے 915 رنز اور 120 وکٹیں حاصل کیں۔
ویلنگٹن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نیوزی لینڈ کے معروف آل راؤنڈر ڈاوگ بریسویل نے کرکٹ کے تینوں فارمیٹس سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا ہے۔ کرکٹ نیوزی لینڈ کے مطابق بریسویل نے مجموعی طور پر 28 ٹیسٹ، 21 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹوئنٹی میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔
ڈاوگ بریسویل نے نیوزی لینڈ کے لئے 915 رنز اسکور کیے اور 120 وکٹیں بھی حاصل کیں۔ ان کی کارکردگی نے ٹیم کو کئی اہم فتوحات دلائیں۔
ریٹائرمنٹ کے بعد بریسویل کا کہنا ہے کہ وہ اپنے تجربات کو نوجوان کرکٹرز کے ساتھ شیئر کرنے کے خواہاں ہیں تاکہ کرکٹ کی نئی نسل کو بہتر تربیت مل سکے۔















