امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کی قرارداد پیش کی

امریکا نے سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کی قرارداد پیش کی، فورس غزہ میں معاشی بحالی اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کی نگرانی کرے گی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

نیویارک: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں غزہ استحکام فورس کے قیام کے لیے نئی ترمیم شدہ قرارداد پیش کی ہے۔

فورس کو ایک بورڈ آف پیس کے تحت قائم کیا جائے گا، جس کی سربراہی امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کریں گے۔ یہ فورس غزہ میں معاشی بحالی اور غیر ریاستی گروہوں کو غیر مسلح کرنے کے اقدامات کی نگرانی کرے گی۔

امریکی مسودے میں صدر ٹرمپ کا مکمل 20 نکاتی امن منصوبہ شامل ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ ماہ مصر میں ٹرمپ کی موجودگی میں غزہ کے حوالے سے ایک معاہدہ طے پایا تھا، جس میں غزہ کے انتظام کو ٹیکنوکریٹس کے سپرد کرنے کی منظوری دی گئی تھی۔ تاہم، فلسطینی تنظیم حماس نے کہا تھا کہ غزہ کا انتظام فلسطینی ٹیکنوکریٹس کے سپرد کیا جائے۔

دیگر متعلقہ خبریں