افغانستان میں پاکستانی ادویات پر پابندی، پاکستان سے تجارت غیرقانونی قرار

افغانستان نے پاکستان سے ادویات کی درآمد پر پابندی عائد کر دی، تاجروں کو دیگر راستوں سے تجارت کی ہدایت۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
[کابل]: (رائیٹ ناوٴ نیوز) افغان نائب وزیراعظم ملا عبدالغنی برادر نے تاجروں کو پاکستان کے بجائے دیگر ممالک کے راستے تجارت کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مستقبل میں پاکستان سے تجارت کرنے والوں کو نقصان کی صورت میں کوئی مدد فراہم نہیں کی جائے گی۔ طالبان حکومت نے پاکستان سے دواساز مصنوعات کی درآمد پر مکمل پابندی عائد کر دی ہے، جو آئندہ تین ماہ بعد نافذا لعمل ہوجائے گی۔

افغان حکام نے تاجروں کو متبادل تجارتی راستے تلاش کرنے کی تاکید کی ہے، کیونکہ مقررہ مدت کے بعد پاکستان سے غذائی اشیاء کی درآمد بھی غیرقانونی ہوگی۔ طورخم سرحد کی بندش سے افغان تاجروں کو کروڑوں کا نقصان ہو رہا ہے، جہاں درجنوں ٹرک پھنسے ہوئے ہیں۔

افغان چیمبر آف ایگریکلچر کے نائب سربراہ میرویس حاجی زادہ نے بتایا کہ روزانہ 10 سے 15 لاکھ ڈالر کا نقصان ہو رہا ہے۔ ننگرہار کے تاجروں نے خراب ہوتی ہوئی فصلوں کو مقامی منڈیوں میں نیلام کرنا شروع کر دیا ہے، جس سے کاروباری نقصان میں اضافہ ہو رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں