کراچی ایئرپورٹ پر ٹمپرڈ ویزے پر مسافر کو روک دیا گیا

کراچی ایئرپورٹ پر ایف آئی اے نے ٹمپرڈ ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش کرنے والے مسافر کو روک دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کراچی ایئرپورٹ پر ٹمپرڈ ویزے پر مسافر کو روک دیا گیا

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) ایف آئی اے امیگریشن نے کراچی ایئرپورٹ پر ایک کارروائی کرتے ہوئے ٹمپرڈ ویزے کی بنیاد پر بیرون ملک جانے والے مسافر کو روک دیا۔

ترجمان ایف آئی اے کے مطابق مسافر باسط احمد فلائٹ نمبر G9-543 کے ذریعے یو اے ای روانہ ہو رہا تھا، لیکن اس کا پیش کیا گیا فیملی وزٹ ویزا ٹمپرڈ شدہ تھا۔

ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا کہ مسافر نے کراچی میں ایک ایجنٹ سے 2 لاکھ روپے کے عوض یہ ویزا حاصل کیا تھا۔

مسافر امیگریشن حکام کو یو اے ای جانے کی وجہ بتانے میں ناکام رہا، جس کے بعد اسے ایجنٹ کی نشاندہی اور مزید قانونی کارروائی کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل کراچی منتقل کر دیا گیا۔ مزید تفتیش جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں