غزہ میں بارشوں اور سردی کی شدت سے فلسطینیوں کی مشکلات میں اضافہ ہوا ہے، اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں، عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی گئی ہے۔
غزہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) غزہ میں شدید بارشوں کے نتیجے میں حالات مزید خراب ہوگئے ہیں، جہاں بے گھر افراد کے خیمے بھیگ گئے ہیں اور فلسطینی متاثرین نے عالمی برادری سے مدد کی اپیل کی ہے۔
سردی کی شدت کے باعث ہائپوتھرمیا کا مرض بھی بڑھ گیا ہے، جس کے باعث دسمبر میں تین بچوں سمیت پندرہ افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔
اسرائیلی حملے بھی جاری ہیں، جبالیہ، غزہ سٹی اور خان یونس پر بمباری کی گئی جبکہ پناہ گزین کیمپوں پر جنگی کشتیوں سے گولے داغے گئے ہیں۔
گزشتہ 48 گھنٹوں میں مزید چار افراد شہید ہوئے ہیں اور مختلف علاقوں سے پچیس لاشیں برآمد ہوئیں، جس سے شہداء کی مجموعی تعداد 71 ہزار 266 ہوگئی ہے۔
مغربی کنارے میں قابض فوج کی کارروائیاں بھی جاری ہیں، جس کے دوران چھ فلسطینیوں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔














