برطانوی ہائی کمیشن نے پی ٹی آئی کے مظاہرے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ برطانیہ میں پولیس حکومت سے آزاد ہے، اور کسی جرم کے ثبوت پر تحقیقات کی جا سکتی ہیں۔
بریڈ فورڈ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) برطانوی ہائی کمیشن نے واضح کیا ہے کہ برطانیہ میں پولیس اور استغاثہ حکومت سے آزاد ہیں۔ ہائی کمیشن کے مطابق، کسی جرم کے شواہد موجود ہوں تو غیر ملکی حکومت برطانوی پولیس کو ثبوت فراہم کر سکتی ہے، جس پر پولیس مواد کا جائزہ لے گی۔
برطانیہ میں اشتعال انگیز مظاہرے کے بعد پاکستان نے سخت نوٹس لیتے ہوئے قائم مقام برطانوی ہائی کمشنر کو طلب کر کے احتجاج کیا اور ڈیمارش جاری کیا تھا۔ برطانوی قانون کی خلاف ورزی پر فوجداری تحقیقات شروع ہو سکتی ہیں، تاہم قانون نافذ کرنے والے ادارے آزادانہ فیصلے کرتے ہیں۔
یاد رہے کہ بریڈ فورڈ میں تحریک انصاف کے مظاہرے کے دوران اعلیٰ عسکری قیادت کو سنگین دھمکیاں دینے پر پاکستان نے شدید احتجاج کیا تھا۔














