پی آئی اے کی کامیاب نجکاری پر عارف حبیب گروپ کو نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار کی مبارکباد

پی آئی اے کی نجکاری مکمل، عارف حبیب گروپ کو مبارکباد؛ حکومت پی آئی اے کی بحالی اور معیاری فضائی سفر کے لیے پُرعزم۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی آئی اے کی نجکاری مکمل، عارف حبیب گروپ کو مبارکباد

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نائب وزیر اعظم محمد اسحاق ڈار نے پی آئی اے کی کامیاب نجکاری پر عارف حبیب گروپ کو مبارکباد دی ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ یہ اقدام وزیراعظم شہباز شریف کے وژن کے تحت سرکاری اداروں میں اصلاحات، پی آئی اے کی بحالی اور عوام کے لیے معیاری فضائی سفر کی جانب اہم قدم ہے۔

نجکاری کے عمل میں شفافیت اور مسابقت کو یقینی بنانے میں کابینہ کمیٹی برائے نجکاری اور نجکاری کمیشن کا کلیدی کردار رہا۔ وفاقی حکومت اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی مکمل حمایت سے منتقلی کا کامیاب اختتام ہوا۔

محمد اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ سرمایہ کاروں کی بھرپور شرکت پاکستان کی معیشت پر بڑھتے اعتماد کی عکاس ہے اور حکومت پی آئی اے اور پاکستان کے ہوابازی کے شعبے کو مزید مضبوط بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں