پی آئی اے کی نجکاری کے پہلے مرحلے میں پانچ بولی دہندگان میں سے تین فائنل مرحلے میں پہنچے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پی آئی اے کی نجکاری کے عمل میں بولی کا پہلا مرحلہ مکمل کر لیا گیا ہے۔ پانچ بولی دہندگان میں سے چار نے کوالیفائی کیا جبکہ تین فائنل مرحلے میں پہنچے ہیں، جن میں کنسورشیم لکی سیمنٹ، عارف حبیب اور ایئر بلیو شامل ہیں۔ تمام بولی دہندگان نے سیل بڈز جمع کرادی ہیں۔
پرائیویٹائزیشن کمیشن بورڈ کے خصوصی اجلاس میں پی آئی اے کی نجکاری کے لیے ریفرنس پرائس کی سفارش کی گئی۔ اگر ایک سے زیادہ بولی ریفرنس پرائس سے زیادہ ہوئی تو اوپن نیلامی ہوگی، سید محمد علی نے کہا۔
ریفرنس پرائس کی سفارش کو آج دوپہر کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی منظوری کے لیے پیش کیا جائے گا، جس کے بعد وفاقی کابینہ اس کی توثیق کرے گی۔















