قومی اسمبلی کمیٹیوں میں اپوزیشن کی عدم شرکت پر حکومتی حکمت عملی

قومی اسمبلی کمیٹیوں میں اپوزیشن کی عدم شرکت پر حکومت نے دستیاب ارکان سے کام چلانے کا فیصلہ کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
قومی اسمبلی کمیٹیوں میں اپوزیشن کی عدم شرکت پر حکومتی حکمت عملی [Draft]

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹیوں میں اپوزیشن کی عدم شرکت کے پیش نظر حکومت نے نیا پلان تیار کر لیا ہے۔ حکومت اور اسپیکر قومی اسمبلی نے فیصلہ کیا ہے کہ اب اپوزیشن کی منت سماجت نہیں کی جائے گی اور دستیاب ارکان کے ساتھ کمیٹیوں کا کام چلایا جائے گا۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق کمیٹیوں میں اپوزیشن کی عدم شرکت کے باعث حکومت اور اسپیکر نے اپوزیشن کی منت نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ دستیاب ارکان کے ساتھ کمیٹیوں کا کام جاری رکھنے کی ٹھان لی گئی ہے۔

حکمت عملی کے مطابق جہاں اپوزیشن چیئرمین موجود نہیں ہوں گے وہاں عارضی سربراہ کمیٹیوں کی صدارت کریں گے۔ مزید برآں، متبادل ارکان کو بھی کمیٹیوں میں شامل کرنے کی تجویز زیر غور ہے تاکہ قانون سازی اور نگرانی کا عمل متاثر نہ ہو۔

دیگر متعلقہ خبریں