پی ایس ایل 11 میں 44 میچز، 8 ٹیمیں، 5 شہر اور 39 دنوں کا کرکٹ میلہ ہوگا۔
کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے گیارہویں ایڈیشن کے میچز کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔ پی ایس ایل کے میچز 26 مارچ سے 3 مئی 2026 تک پانچ شہروں میں منعقد ہوں گے۔ اس بار لیگ میں 44 میچز کھیلے جائیں گے۔
ایونٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لیں گی اور یہ سنگل لیگ کی بنیاد پر کھیلا جائے گا، جہاں ہر ٹیم کو کم از کم 10 میچ کھیلنے کا موقع ملے گا۔ پی ایس ایل 11 کے دوران 39 دنوں میں مجموعی طور پر 44 میچز ہوں گے۔
پاکستان سپر لیگ کے پہلے مرحلے میں 28 میچز ہوں گے۔ اس کے بعد 8 ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا جائے گا، جہاں ہر گروپ میں 4 ٹیمیں شامل ہوں گی۔ سپر فور مرحلے میں ہر ٹیم 3 میچز کھیلے گی، جبکہ سپر فور مرحلے میں کل 12 میچز ہوں گے۔ دونوں گروپس کی دو ٹاپ ٹیمیں پلے آف مرحلے میں پہنچیں گی۔

![پی ایس ایل 11 کے 44 میچز کا اعلان، تفصیلات جاری [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11770_2025-12-16_08-30-41.webp)













