خیبرپختونخوا حکومت کا بھنگ کی قانونی کاشت پر غور

خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ کی قانونی کاشت کے لئے ایکسائز ڈیوٹی اور لائسنس جاری کرنے کی تیاری شروع کردی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
خیبرپختونخوا  حکومت کا  بھنگ کی قانونی کاشت پر غور [Publish]

پشاور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) خیبرپختونخوا حکومت نے بھنگ کی کاشت کو قانونی بنانے کا عمل شروع کر دیا ہے۔ بھنگ کی کاشت پر ایکسائز ڈیوٹی لگانے اور لائسنس جاری کرنے کی تجویز پیش کی گئی ہے۔

ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان کی صدارت میں اجلاس ہوا جس میں زیلی کمیٹی کے ممبران نے شرکت کی۔ اجلاس میں بھنگ کی کاشت کے لئے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔

اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ بھنگ کی کاشت پر ایکسائز ڈیوٹی، لائسنس فیس اور مدت مقرر کی جائے گی۔ ادویات میں استعمال کے لئے 5 ایکڑ رقبے پر بھنگ کی کاشت کی فیس 6 لاکھ روپے مقرر کرنے کی تجویز دی گئی۔

اجلاس میں بھنگ کی تیاری اور پیداوار پر ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے کی سفارش کی گئی۔ لائسنس کے لئے دستاویزات کو حتمی شکل دینے کے لئے ورکنگ گروپ قائم کیا گیا جس میں شعبہ فارمیسی پشاور یونیورسٹی اور فارماسیوٹیکل کمپنی کے نمائندے شامل ہیں۔

محکمہ ایکسائز ضلعی انتظامیہ کے ساتھ مل کر بھنگ کی کاشت اور پروسسنگ کی نگرانی کرے گا جبکہ لائسنس حاصل کرنے والی انڈسٹری سیڈ رجسٹریشن اور سرٹیفیکیشن کے معاملات کی ذمہ دار ہوگی۔

ڈی جی ایکسائز عبدالحلیم خان نے کہا کہ بھنگ ایچ بی ڈی آئل اور ادویات میں استعمال ہوتا ہے، اور ہیمپ سے فائبر بنتا ہے جو انڈسٹریز میں استعمال ہوتا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں