جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے ذاتی وجوہات کی بنا پر چیئرمین این آئی آر سی کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) چیئرمین نیشنل انڈسٹریل ریلیشنز کمیشن (این آئی آر سی) جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ انہوں نے وزارت اوورسیز پاکستانیز کے سیکرٹری کے توسط سے صدر مملکت کو عہدہ چھوڑنے کا نوٹس بھیجا۔
جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے اپنے استعفے میں تحریر کیا کہ انہیں چیئرمین این آئی آر سی تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن 2 دسمبر 2024 کو جاری ہوا تھا اور انہوں نے 4 دسمبر 2024 کو عہدے کا چارج سنبھالا تھا۔ تاہم، ذاتی وجوہات کی بنا پر اب وہ مزید ذمہ داریاں ادا نہیں کر سکتے، اس لیے ایک ماہ کا پیشگی نوٹس دیا جا رہا ہے۔

![جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی نے چیئرمین این آئی آر سی کے عہدے سے استعفیٰ دیا [Draft]](https://rightnow.pk/wp-content/uploads/2025/12/11581_2025-12-15_15-07-50.webp)












