سڈنی ساحل حملہ، مائیکل وان نے آنکھوں دیکھا خوفناک تجربہ بیان کردیا

مائیکل وان نے بونڈی بیچ حملے کی خوفناک تفصیلات بیان کیں، 12 افراد ہلاک، 37 زخمی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بونڈی بیچ حملہ: مائیکل وان نے خوفناک تجربہ بیان کیا

سڈنی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) انگلش کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان مائیکل وان نے سڈنی کے بونڈی بیچ پر ہونے والے خونریز حملے کی تفصیلات بیان کی ہیں۔ وہ اس وقت سڈنی میں ایشز سیریز کی تیاری میں مصروف تھے۔

مائیکل وان نے کہا کہ فائرنگ کے وقت وہ بھی وہاں موجود تھے اور دیگر لوگوں کی طرح بھاگ کر جان بچائی۔ انہوں نے خود کو ہوٹل میں بند کر لیا تھا اور حالات نارمل ہونے پر واپس گھر پہنچے۔

مائیکل وان نے آسٹریلیا پولیس کی ایمرجنسی سروس کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے بروقت کارروائی کر کے بڑے نقصان سے بچایا۔

ساؤتھ ویلز پولیس کے مطابق اتوار کو شام 6 بج کر 50 منٹ پر دو مسلح افراد نے بونڈی بیچ میں یہودی تہوار حنوکا کے شرکا پر فائرنگ کی، جس میں 12 افراد ہلاک اور 37 زخمی ہوئے۔

دیگر متعلقہ خبریں