عمران اسماعیل کاموجودہ پی ٹی آئی قیادت پر نااہلی کا الزام

عمران اسماعیل نے پی ٹی آئی قیادت کو نااہل قرار دیتے ہوئے مصالحت کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
عمران اسماعیل کاموجودہ پی ٹی آئی قیادت پر نااہلی کا الزام

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سابق گورنر سندھ اور پاکستان تحریک انصاف کے سابق رہنما عمران اسماعیل نے کہا کہ تحریک انصاف کی موجودہ قیادت نااہل ہے اور ان کے پاس کوئی راستہ نہیں بچا۔

انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں بشمول پی ٹی آئی کو مذاکرات کے لیے ٹیبل پر آنا چاہیے۔ انہوں نے زور دیا کہ رویے تبدیل کرنا ہوں گے اور بات چیت کے ذریعے مسئلہ حل کرنا ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی قیادت کو مصالحت کی ضرورت ہے ورنہ ندامت ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو ایک سمت دینی ہے اور جھگڑوں کو پس پشت ڈال کر آگے بڑھنا چاہیے۔

عمران اسماعیل کا کہنا تھا کہ پاکستان میں احتساب کے دعوے کیے گئے لیکن عملی طور پر کوئی احتساب نہیں ہوا۔ انہوں نے فیض حمید کو 14 سال کی سزا سنائے جانے کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ یہ فوج کے لیے بھی مشکل تھا۔

پریس کانفرنس کے دوران محمود مولوی نے کہا کہ فوجی عدالت کا فیصلہ خوش آئند ہے اور فیض حمید کی وجہ سے اداروں کو نقصان پہنچا۔ انہوں نے تمام سیاسی جماعتوں کے ایک میز پر بیٹھنے کی ضرورت پر زور دیا۔

دیگر متعلقہ خبریں