نادرا نے بچوں کے ب فارم پر تصویر اور فنگر پرنٹس لازم قرار دیے

نادرا نے بچوں کے بےفارم پر تصویر اور فنگر پرنٹس لازم قرار دے دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
نادرا نے بچوں کے بےفارم پر تصویر اور فنگر پرنٹس لازم قرار دیے

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) نادرا نے شہریوں کے فیملی ٹری کو محفوظ بنانے کے لیے اہم اقدام کیا ہے۔ اب 3 سے 10 سال کے بچوں کے’ ب فارم‘ پر تصویر ضروری ہوگی، جبکہ 10 سے 18 سال کے بچوں کے فنگر پرنٹس بھی لیے جائیں گے۔ بےفارم پر 3 سال تک کے بچوں کی تصویر کی ضرورت نہیں ہوگی۔

نادرا کے مطابق، پیدائش کے ایک ماہ کے اندر بچے کا یونین کونسل میں اندراج کرانا ہوگا تاکہ فیملی ٹری میں کسی غیرمتعلقہ شخص کا اندراج روکا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں