فیض حمید سمیت دو برگیڈیرز کوبھی سزا ہوئی ہے۔جاوید لطیف کا دعویٰ

جاوید لطیف نے فیض حمید اور دو برگیڈیرز کو سزا کا دعویٰ کیا ہے، جبکہ نواز شریف کے دشمنوں کا ذکر بھی کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیض حمید سمیت دو برگیڈیرز کوبھی سزا ہوئی ہے۔جاوید لطیف کا دعویٰ

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما میاں جاوید لطیف نے دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے سابق سربراہ فیض حمید کے ساتھ دو حاضر سروس برگیڈیرز کو بھی سزا ہوئی ہے۔

انہوں نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کچھ لوگ اب بھی یہ کہہ رہے ہیں کہ اداروں میں ایسے عناصر موجود ہیں جو عمران خان کو اقتدار میں لانا چاہتے ہیں۔ وزیر دفاع نے بھی اس بات کی تصدیق کی ہے۔

جاوید لطیف نے مزید کہا کہ نواز شریف کبھی بھی اپنے دشمنوں کا ذکر اس وقت نہیں کرتے جب وہ مصیبت میں ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فیض حمید، قمر جاوید باجوہ سے ثاقب نثار تک کئی لوگوں کی رشتے داریاں تھیں اور مسلم لیگ کے کئی لوگ ان سے ملتے رہے ہیں۔

انہوں نے زور دیا کہ یہ بھی حقیقت ہے کہ سیاسی مفادات کے تحت کسی کو غدار کہنا اور کسی کو صحیح کہنا درست نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں