سعودی عرب میں ساڑھے 19 ہزار غیر قانونی افراد گرفتار

سعودی عرب میں 19 ہزار 576 غیر قانونی افراد گرفتار، اقامہ، لیبر اور سرحدی قوانین کی خلاف ورزی پر کارروائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سعودی عرب میں ساڑھے 19 ہزار غیر قانونی افراد گرفتار

ریاض: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سعودی عرب میں حالیہ ہفتے کے دوران 19 ہزار 576 غیر قانونی افراد کو گرفتار کیا گیا۔ وزارتِ داخلہ کے مطابق، ان میں سے 12 ہزار 506 اقامہ قوانین، 4 ہزار 154 سرحدی تحفظ قوانین اور 2 ہزار 916 لیبر قوانین کی خلاف ورزی میں ملوث تھے۔

گرفتار افراد میں 12 ہزار 365 کو ملک بدر کیا گیا، جبکہ 21 ہزار 803 افراد کو سفری دستاویزات کے حصول کے لیے ان کے سفارتی مشنز کے حوالے اور 5 ہزار 202 افراد کو سفری انتظامات کے لیے متعلقہ اداروں کو بھیجا گیا۔

وزارت کے مطابق، 1 ہزار 418 افراد غیر قانونی طور پر مملکت میں داخل ہونے کی کوشش کے دوران گرفتار ہوئے، جن میں 41 فیصد یمن، 57 فیصد ایتھوپیا اور 2 فیصد دیگر ممالک سے تعلق رکھتے تھے۔ مزید 24 افراد کو غیر قانونی طور پر ملک چھوڑنے کی کوشش کرتے ہوئے حراست میں لیا گیا۔ اس وقت 30 ہزار 427 غیر ملکیوں کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں