کولکتہ میں میسی کے دورے کے دوران بدنظمی پر مداح ناراض، آرگنائزر گرفتار کر لیا گیا۔
کولکتہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) لیونل میسی کے بھارت دورے کے دوران کولکتہ اسٹیڈیم میں بدنظمی کے باعث شو آرگنائزر کو میسی کے ساتھ چارٹرڈ جہاز پر روانگی سے پہلے گرفتار کر لیا گیا۔
کولکتہ سالٹ لیک اسٹیڈیم میں میسی کی آمد پر بدانتظامی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں مداحوں نے اسٹیڈیم میں توڑ پھوڑ کی۔
میسی بھارت کے دورے پر کولکتہ اور حیدرآباد کے بعد آج ممبئی میں موجود ہیں۔ کولکتہ اسٹیڈیم میں میسی صرف 10 سے 20 منٹ تک رکے، جس پر مداح ناراض ہوگئے۔
مداحوں نے شکوہ کیا کہ میسی کو لیڈرز اور وزراء نے گھیر رکھا تھا اور انہیں کچھ نظر نہیں آیا، جبکہ وہ نہ تو فٹبال کک لگائی اور نہ کچھ اور کیا۔















