امریکی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 ہلاک اور متعدد زخمی

امریکی براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ سے 2 ہلاک، متعدد زخمی؛ یونیورسٹی بند، تفتیش جاری۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2 ہلاک اور متعدد زخمی

پروویڈنس: (رائیٹ ناوٴ نیوز) براؤن یونیورسٹی، رہوڈ آئی لینڈ میں فائرنگ کے واقعے میں دو افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔

ہفتے کو یونیورسٹی کی انجینئرنگ بلڈنگ میں پیش آنے والے اس واقعے سے کئی افراد زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا۔ زخمیوں کی تعداد اور حالت کی تفصیلات فوری طور پر نہیں دی گئیں۔

براؤن یونیورسٹی کو فائرنگ کے بعد بند کر دیا گیا ہے جبکہ حملہ آور کی گرفتاری تاحال ممکن نہیں ہوسکی۔ پولیس واقعے کی تفتیش کر رہی ہے۔

یاد رہے کہ امریکہ کے تعلیمی اداروں میں فائرنگ کے واقعات کا یہ سال کا 70 واں واقعہ ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں