پاکستانی فلم ‘میرا لیاری’ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گی

پاکستانی فلم ‘میرا لیاری’ بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گی، شرجیل میمن کا اعلان۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستانی فلم 'میرا لیاری' بھارتی پروپیگنڈے کا جواب دے گی

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) سندھ کے سینئر وزیر شرجیل انعام میمن نے کہا ہے کہ بھارتی فلم ‘دھریندر’ پاکستان، خصوصاً لیاری کے خلاف منفی پروپیگنڈے کی مثال ہے۔ انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر بیان دیا کہ لیاری تشدد نہیں بلکہ ثقافت، امن اور حوصلے کی علامت ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ اگلے ماہ ریلیز ہونے والی فلم ‘میرا لیاری’ لیاری کا حقیقی چہرہ دکھائے گی، جس میں امن، خوشحالی اور فخر کی جھلک ہوگی۔

سندھ پولیس کے شہید افسر چوہدری اسلم کی بیوہ نورین اسلم نے بھارتی فلم میں اپنے شوہر کے کردار کی منفی عکاسی پر قانونی چارہ جوئی کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فلم میں پاکستان مخالف پروپیگنڈا شامل ہے جس سے ان کے شوہر کی خدمات کی غلط تصویر پیش کی جا رہی ہے۔

نورین اسلم نے فلم میں لیاری اور رحمان ڈکیت کے کردار کی غلط عکاسی پر سوال اٹھایا اور کہا کہ ان کے شوہر نے زندگی دہشت گردوں کے خلاف وقف کی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر شوہر کے کردار کی غلط تصویر کشی کی گئی تو عالمی قوانین کے تحت کارروائی کریں گی۔

دیگر متعلقہ خبریں