بنگلور میں قیمتی طوطے کو بچانے کی کوشش میں مالک کرنٹ لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
بنگلور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت کے شہر بنگلور میں ایک شخص اپنے قیمتی طوطے کو بچانے کی کوشش میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔
واقعہ اس وقت پیش آیا جب طوطا ایک کھمبے پر موجود ہائی وولٹیج بجلی کی تاروں پر جا بیٹھا۔ طوطے کے مالک، 32 سالہ ارون کمار، نے دیوار پر چڑھ کر لوہے کی پائپ سے طوطے کو نیچے اتارنے کی کوشش کی۔
کوشش کے دوران لوہے کی راڈ بجلی کے تاروں سے ٹکرا گئی جس سے ارون کو شدید کرنٹ لگا۔
ارون دیوار سے نیچے گر گیا اور اس کے سر میں گہری چوٹ آئی جو جان لیوا ثابت ہوئی۔ علاقہ مکینوں نے فوری طور پر انھیں اسپتال منتقل کیا جہاں ڈاکٹرز نے ان کی موت کی تصدیق کی۔












