بہترین سڑکوں والے ممالک کی فہرست میں سنگاپور سرفہرست

سنگاپور بہترین سڑکوں والے ممالک میں سرفہرست، نیدرلینڈ اور سوئٹزرلینڈ بالترتیب دوسرے اور تیسرے نمبر پر۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
Singapore Beautifull Roads

دبئی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بہترین سڑکوں والے دس ممالک کی فہرست میں سنگاپور پہلے نمبر پر آیا ہے۔ عالمی سطح پر سڑکوں کا معیار کسی بھی ملک کی ترقی، معاشی کارکردگی اور سفری سہولت کا اہم پیمانہ سمجھا جاتا ہے۔ تازہ ترین روڈ کوالٹی انڈیکس کے مطابق سنگاپور کی صاف ستھری اور منظم سڑکیں دنیا کے لیے مثال بن چکی ہیں۔

نیدرلینڈ دوسرے نمبر پر ہے جہاں سڑکوں کی دیکھ بھال اور نکاسی آب کا نظام اعلیٰ معیار کا ہے۔ سوئٹزرلینڈ تیسرے نمبر پر ہے جہاں کی سڑکیں برفانی پہاڑوں کے باوجود ہموار ہیں۔ ہانگ کانگ چوتھے اور جاپان پانچویں نمبر پر ہیں جہاں سڑکیں منظم اور صاف ہیں۔

چھٹے نمبر پر آسٹریا کی خوبصورت ڈرائیونگ کا تجربہ فراہم کرنے والی سڑکیں ہیں۔ پرتگال ساتویں نمبر پر ہے جس نے حالیہ برسوں میں اپنے سڑکوں کے نظام کو جدید بنایا ہے۔

آٹھویں نمبر پر اسلامی ملک متحدہ عرب امارات ہے، جہاں کی سڑکیں وسیع اور جدید ہیں۔ جنوبی کوریا نویں اور عمان دسویں نمبر پر ہیں جہاں کی سڑکیں معیاری اور خوبصورت ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اعلیٰ معیار کی سڑکیں معیشت کو مضبوط کرتی ہیں اور عوامی زندگی کے معیار کو بہتر بناتی ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں