فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان گٹھ جوڑ، خواجہ آصف کا دعویٰ

وزیر دفاع خواجہ آصف نے الزام لگایا کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان گٹھ جوڑ نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی ایک دوسرے کے پارٹنر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ فوج میں پہلی بار اپنے ہی افسر کو سزا سنائی گئی ہے اور فیض حمید کے خلاف مزید الزامات پر کارروائی کی جائے گی۔ بانی پی ٹی آئی کا پراجیکٹ 10 سے 12 سال پہلے شروع کیا گیا تھا۔

خواجہ آصف نے مزید کہا کہ نواز شریف کو سازش کے تحت نکالا گیا اور 2018 کے الیکشن میں جو کچھ ہوا وہ سب کے سامنے ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ فیض حمید اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان گٹھ جوڑ نے ملک کو نقصان پہنچایا۔

وزیر دفاع نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنے دور حکومت میں مخالفین کو جیلوں میں ڈالا اور ان کے 4 سالہ دور کو فیض حمید نے تقویت دی۔ خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے بھی فیض حمید کا ہاتھ تھا۔

وزیر دفاع نے کہا کہ پاکستان کے دشمنوں کا کڑا احتساب کیا جائے گا اور جو اقتدار کے لئے ملک کو داؤ پر لگاتے ہیں انہیں نہیں چھوڑا جائے گا۔

دیگر متعلقہ خبریں